تازہ ترین

اپرچترال میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ایٹا ٹسٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔ مولانا عبدالاکبر چترالی

چترال (  مائندہ آوازچترال ) رکن قومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال اخونزادہ رحمت اللہ و نائب امیر جماعت اسلامی اپر چترال کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ پیڈو کی نا اہلی کی وجہ سے اپر چترال کے عوام بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی اذیت کا شکار ہیں ۔ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ حل کرکے عوام کو مصیبت سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیسکو اور پیڈوکے درمیان بقایا جات کی آدائیگی کے تنازعے میں عوام اپر چترال کو سزا دی جارہی ہے ۔ جو کہ کسی صورت درست نہیں ۔ کیونکہ اپر چترال کےپیڈو صارفین نے اپنے بجلی کے بل ادا کر دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ پیڈو نے اپنے صارفین سے وصول شدہ رقم پیسکوکے بجلی کے معاوضے کے طور پر ادا نہیں کئے ۔ اس وجہ سے پیسکو اب اپر چترال کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے ۔ جس میں عوام اپر چترل کا کوئی قصور نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیسکو بجلی کے ساڑھے دس کروڑ یونٹ پیڈو کے اوپر واجب الادا ہیں ۔ جن کی مجموعی مالیت پیڈو کے مطابق 45 کروڑ جبکہ پیسکو کے مطابق دو ارب روپے بنتے ہیں اب اس تنازعے میں عوام اپر چترا ل مفت میں پسے جارہے ہیں۔ جس کا فوری حل وزیر اعلی محمود خان ہی نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر یہ مسئلہ سوات کا ہوتا ۔تو کبھی کا حل ہو چکا ہوتا ۔ چونکہ یہ چترال کا مسئلہ ہے ۔ اس لئے اس پر توجہ نہیں دی جارہی ۔ مولانا چترالی نے ایٹا ٹسٹ کیلئے چترال کے امیدواروں کو چکدرہ بلانے کی بھی پر زورمذ مت کی ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کے سینکڑوں مردو خواتین امیدواروں کو ایک ایسے جگہ ٹسٹ کیلئے بلایا گیا ہے ۔جہاں نہ رھنے کیلئے ہوٹلوں کی سہولت ہے ۔ اور نہ آمدورفت کیلئے انتظامات موجود ہیں ۔ اگر یہ ٹسٹ چترال میں رکھنا ممکن نہیں تھا ۔ تو پشاور ہی میں رکھ لیتے ۔ تاکہ امیدواروں کو چکدرہ سے بہتر سہولت مل سکتی تھی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ آیندہ اس قسم کے ٹسٹ چترال ہی میں لئے جائیں ۔ جہاں ہال سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button