تازہ ترین

میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہو گا، زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کو وارننگ دیدی

کراچی(  آوازچترال)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاو¿ں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا، زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاو¿س میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کے جوش اور جنون کا اندازہ ہے۔علی زیدی اوران کی ٹیم کو سندھ کے دورے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سندھ کے دورے سے واضح ہوگیا پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ اب زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن آچکی ہے کے سی آر بننے والی ہے، کراچی میں کسی حکومت نے وہ کام نہیں کئے جو ہم کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button