تازہ ترین

پشاور دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی تفصیلات جاری

پشاور(  آوازچترال) سی ٹی ڈی نے پشاور دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کردیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہے، سی ٹی ڈی کی جانب کہا گیا ہے کہ دھماکے میں دہشت گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان ملوث تھا، عبدالواجد اور ستنام سنگھ اے ایس آئی امتیازعالم پرحملوں میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں براہ راست ملوث رہا اور دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں پولیس مقابلہ: 3 دہشت گرد ہلاک پولیس حکام کے مطابق نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ، تیسرادہشت گرد گزشتہ شب آپریشن سائلنس میں مار دیا گیا ، تینوں دہشت گرد پشاور دھماکے سمیت دہشت گردی میں ملوث تھے۔ واضح رہے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا تھا ، جس میں 64 نمازی جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button