تازہ ترین

حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں،چودھری پرویز الٰہی

لاہور (  آوازچترال) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، وزیراعظم کو جلدی سے بڑے فیصلے کرنے چاہئیں، جو پہلے فیصلے کرلیتا ہے سیاست میں اسی کی برتری ہوتی ہے۔ اے آروائی کے مطابق وفاق کے ساتھ پنجاب کا سیاسی محاذ بھی پوری طرح گرم ہوچکا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ فوری بڑے فیصلے کریں، حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ جو پہلے فیصلے کرلیتا ہے سیاست میں اس کی برتری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہورہی ہے، صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کورکمیٹی ارکان کو پُراعتماد رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے خطاب کی بھی حمایت کی۔ خطاب میں سیاسی اور سفارتی محاذوں پر بتائی گئی پالیسی بالکل 100 فیصد درست ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پُراعتماد رہیں ، تین ہفتوں میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، اور ٹھیک بھی ہوجائے گا، آپ سب لوگ پُراعتماد رہیں اور پراعتماد نظر آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو ٹاسک دیا ہے کہ جودوست ناراض ہیں ان کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button