تازہ ترین

آزاد اُمیدوار برائے چیئرمین تحصیل مستوج سہروردی خان نے مستوج خاص میں اپنے الیکشن کیمپ آفس کا افتتاح کیا

اپرچترال( آوازچترال )پیر7مارچ کو آزاد اُمیدوار برائے چیئرمین تحصیل مستوج سہروردی خان نے مستوج خاص میں اپنے الیکشن کیمپ آفس کا افتتاح کیا جس سے ووٹرز سپورٹرز اور عوامی رابطوں میں تیزی و آسانی ہوگی ۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے خیالات کے اظہار بھی کیا۔ اور ساتھ ہی تحصیل مستوج کے مشترکہ آزاد اُمیدوار کے ساتھ بھرپور تعاون اور حمایت کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر موجود سابق ناظم یوسی یونین کونسل مستوج محسن حیات شاداب نے کہا کہ سہروردی خان لاسپور مستوج یارخون کا متفقہ امیدوار ہے ہمیں ہر صورت اسے کامیاب کرنا چاہیے اور علاقے کی تعمیر ترقی میں سہروردی خان کا بہترین کردار ہوگا۔ یہ آفس عوامی رابطے کے لئے چوبیس گھنٹے کھلی رہے گا۔سہروردی خان عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ علاقہ مستوج کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے میرے حق میں اپناقیمتی ووٹ استعمال کریں انشا اللہ میں عوام کو مایوس نہیں کرونگا اور علاقے کی بہتری کے لئے بھرپورکردار ادا۔کرونگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button