تازہ ترین

گڈ گورننس کے احداف کے حصول کیلئے عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہوگا،..ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

 چترال( آواز چترال) گڈ گورننس کے احداف کے حصول کیلئے عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہوگا، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمّد انور الحق ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی برائے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا اجلاس آج 03 مارچ2022 کو ڈپٹی کمشنرلوئر چترال،  انور الحق  May be an image of 7 people, people sitting, people standing and indoor

کے زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن،لوئر چترال نے ان محکمہ جات May be an image of 9 people, people sitting and people standing

کی طرف سے شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کی پراگرس رپورٹ پیش کی جس میں ان تمام محکمہ جات کی کارکردگی تسلی بخش قرار پائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر  نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ اپنے اپنے محکموں میں خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے مزید کوششیں جاری رکھیں تاکہ عام شہری کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

May be an image of 9 people, people sitting and people standing

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button