تازہ ترین

ضلعی جمعیت جماعت اسلامی سے اتحاد نہ ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن چترال سے تحریری معاہدہ کرچکے ہیں

چترال(  آواز چترال)جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے کارکنوں کو اگاہ کیا گیا ہے کہ ضلعی جمعیت جماعت اسلامی سے اتحاد نہ ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن چترال سے تحریری معاہدہ کرچکے ہیں۔جس کے تحت چترال تحصیل جمعیت اور دروش May be an image of 4 people, beard, people sitting and indoor

تحصیل مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئی ہے۔ضلعی جماعت اس معاہدے پرمن وعن قائم ہے لیکن دروش کی جماعت کے کچھ ساتھیوں نے اس اتحاد کے خلاف صوبے میں اپیل کی ہیں اور تحصیل کے ساتھی اور ضلعی قیادت نے اپنے نکات بیان کرتے ہوئے تمام اختیارات صوبے کو دی ہیں لیکن دروش کے ساتھیوں نے دوسروں کی ایماء پر جمعیت کے مخالفین کے گھروں میں اجلاس کرکے صوبائی اور ضلعی جمعیت اوردستور جمعیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور اپنے آپ کو زمہ دار ظاہر کررہے ہیں جو دستور کی مکمل خلاف ورزی ہے۔پریس ریلیز میں کارکنوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سازشوں سے بالکل ہوشیار رہیں اور جماعتی فیصلوں کا احترام کریں جو ہم سب کی زمہ داری ہے۔

May be an image of 2 people, beard, people sitting and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button