تازہ ترین

اپر چترال کے سارے ازاد امیدوار پی ٹی ائی کے حق میں دستبردار ہوکر عمران خان کو اس کا تحفہ دے دین

اپرچترال ( آواز چترال) سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف اپر چترال سید مختارعلی شاہ ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحصیل مستوج کے ازاد امیدواران علاقائی سیاست کو فروغ دیکر منافرت پیدا کرنے سے گریز کریں۔ علاقائی۔ نسلی۔ مذہبی بنیادون پر سیاست کرنا الیکشن ایکٹ اور رولز کے تحت جرم ہے۔ جس بنیاد پر امیدوار کو نا اہل قرار دینے کیلئے کافی ہے۔ اس لئے ازاد امیدوار علاقائی بنیاد پر الیکشن کیمپین میں حصہ لیں تو اس امیدوار کو الیکشن ٹرائبونل نا اہل قرار دے سکتا ہے۔ امیدوارون کے علاوہ ان کے سپورٹرز کو اس طرح کے نفرت انگیز کیمپین کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کیا جاسکتا ہے اور ان کے امیدوار کو نا اہل بھی کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال ایک پر امن ضلع ہے۔ پورے علاقے میں ایک دوسرے کے انتیائی قریبی رشتہ داریاں ہیں۔ اور ایک دوسرے کو انتہائی عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں۔ اپر چترال کے تمام علاقے کے لوگ محبت کو فروغ دینے والے لوگ ہیں۔ اس لئے علاقائی باتوں کو شامل کرکے ان کی اظہار رائے کی ازادی اور علاقائی معاملات کو فروغ دینا  جرم کے ساتھ ایک انتہائی خطرناک معاملہ ہے جس سے ہمارے درمیان ایک خطرناک خلیج پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر لوگ پسماندگی کی بنیاد پر کسی پارٹی سے نمائیندگی کے حصول کیلئے مطالبہ کرتے تو کہیں حد تک قانونی تھا۔ لیکن یہ کیمپین ایسا نہیں ہے۔ پارٹیز امیدوار کے چناو میں صرف اور صرف ان کی اہلیت کو دیکھتے ہیں۔ اس لئے پاکستان تحریک انصاف اہلیت پر یقین رکھتی ہے اور اس الیکشن میں ایک اہل اور بہترین امیدوار کو سامنے لایا ہے اور اس کو ٹکٹ سے نوازا گیاہے۔ اگر وہ تحصیل کونسل کا چیئرمن منتخب ہوتا ہے تو کوئی علاقہ اپنے بنیادی ضروریات سے محروم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مستوج اور یارخون یو سی کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے 6 بہترین امیدوارون کو سامنے اتے ہوئے دیکھا۔ ان سب کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ لیکن ان سب کا یقین میرٹ پر تھا۔ اگر وہ چاہتے کہ وہ علاقائی بنیادوں پر الیکشن لڑنے کو ترجیح دیتے لیکن نہیں دئے کیونکہ اب کوئی علاقہ احساس محرومیت میں نہیں رہ سکتی کیونکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہے۔ وہ اپر چترال کو ایک بہترین ضلع کا تحفہ دیا۔ چترال ۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ کا تحفہ دیا۔ 1122 کا تحفہ دیا ہے۔ ہمیں اس کے بدلے پی ٹی ائی کو سپورٹ کرکے عمران خان کو اس کے بدلے میں ایک تحفہ دینا چاہیئے تھا۔ اب بھی وقت ہے کہ سارے ازاد امیدوار جنہوں نے علاقائی بنیادوں پر الیکشن لڑنے کی ٹھان لی ہیں ان کو پی ٹی ائی کے حق میں دستبردار ہوکر عمران خان کو اس کا بہترین تحفہ دے دین۔ اور علاقے کو ترقی دینے میں اپنا بہترین کردار ادا کرین۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button