تازہ ترین

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کا نام تجویز

لاہور (  آواز چترال ) حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مسلم لیگ ق کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے ایک اہم تجویز سامنے آئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری، بلاول اور جعمیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے آج لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے  پر مشاورت ہوئی۔ جے یو آئی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی اور  جے یو  آئی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز  الٰہی کا نام تجویز کردیا ہے اور دونوں جماعتوں کی قیادت مسلم لیگ ن کو اس معاملے پر منانےکی کوششیں کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ  پرویز  الٰہی کو دینےکی صورت میں ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دیگی۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر ن لیگ نے نواز شریف کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button