تازہ ترینکاروبار

حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آواز چترال ) وفاقی حکومت نے حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چین سے تین ارب ڈالرقرض کیلئے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں معاہدے کا امکان ہے، یہ قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا۔ ذرائع وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ روس اور قازقستان سے ملنے والے دو ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔ ین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button