تازہ ترینکاروبار

سستےآٹے کی سپلائ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ …ڈپٹی کمشنر

     چترال( آواز چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق کی سربراہی میں کل ٹاون ہال چترال میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد ہواتھا جس میں شکایت ہوئ تھی کہ سستے آٹے کی فراہمی بند ہوئ ہے تو ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو اس مسلے کو دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترل ثقلین سلیم آج آٹا مل کا دورہ کیا۔ اور وجہ بتا یا گیا کہ کسی مشینری کی مرمت اور تبدیلی کا مسلہ تھا جو حل ہو گیا ہے اور کل سے دوبارہ آٹے کی سپلائ شروع کر دی گئی ہے۔ اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی توثیق کرتے ہوۓ مل کے مالک کو کوالٹی اور مقدار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button