تازہ ترینکاروبار

ڈپٹی کمشنرجنرل بس اسٹینڈ آتالیق کا دورہ…صفائی ستھرائی، واشرومز، انتظارگاہ کی ناگفتہ بہہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار

چترال( آواز چترال)  ڈپٹی کمشنر لوئرچترال   محمد انوارالحق  نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اور ٹی ایم اوچترال کے ہمراہ سٹی کے سب سے بڑے اڈہ جنرل بس اسٹینڈ آتالیق کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اڈے کی صفائی ستھرائی، واشرومز، انتظارگاہ اور پینے کے صاف پانی جیسے سہولیات کی ناگفتہ بہہ صورتحال پر شدید برہمی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اور منیجر/ٹھیکیدار کو اڈے کی حالت زار بہتر بنانے، کرایہ نامہ بڑے بورڈز پر ڈسپلے کرنے اورسواریوں اور ڈرائیورز کو سہولیات مہیا کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button