تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن….پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ

اپرچترال( آواز چترال)آنے والی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیراللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس اہم میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کابینہ کے ممبران، دونوں تحصیلوں کے ممبران، سب تحصیلوں کے ممبران ، علماء ونگ کے صدر، پی وائی او، مختلف وی سیز کے ممبران کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ May be an image of 8 people, people standing and outdoorsمیں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیراللہ کا نام فائنل کیا۔ سید شیر حسین اور پرویز لال کے ناموں کو کورنگ امیدوار کے طور پر لیا گیا۔ اور اس طرح تحصیل موڑکھو-تورکھو کے تحصیل چیئرمین شپ کے لیے دو نامون پر اتفاق ہوا May be an image of 4 people, people sitting, people standing and text that says 'OPPO A12 ©click by Kausar N'جن میں سابق ناظم تورکھو شیر عزیز بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مستنصرالدین شامل ہیں۔ اس فیصلے کو میٹنگ میں شامل تمام شرکاء نے ایک قرارداد کی شکل میں بھی محفوظ کیا جس کو صوبائی قیادت کی طرف سے بنائی گئی الیکشن ریویو کمیٹی کو بھی پیش کردی جائے گی۔ شرکاء نے تحصیل مستوج کی چیرمین شپ کیلے اپنے متفقہ امیدوار کو مبارکباد دی اور ہر قسم کی کوشیش اور قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔ اسی طرح May be an image of 8 people, people sitting and text that says 'OPPO A12 ©click by Kausar'موڑکھو-تورکھو کی چیرمین شپ کیلئے دونوں امیدواروں کو ایڈوانس مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ واضع رہے موڑکھو-تورکھو تحصیل کے چیئرمین شپ کیلئے کسی ایک نام کا فائنل نہیں کیا گیا ہے اور کچھ دنوں کے بعد الیکشن کیلئے حالات کو دیکھتے ہوئے ان دونوں امیدواروں میں سے ایک امیدوار کے نام کو فائنل کیا جائے گا۔

May be an image of 4 people, people sitting, people standing and text that says 'PP OPPO A12 ©click by Kausar'

May be an image of 5 people, people standing and text that says 'PPP OPPO A12 ©click by Kausar'

May be an image of 6 people, people sitting and people standing

May be an image of 3 people, people sitting and people standing

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button