تازہ ترین

جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے، وہ اپوزیشن کی گردن پرآسکتا ہے سر پر نہیں

اسلام آباد ( آواز چترال ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے، وہ اپوزیشن کی گردن پر آسکتا ہے سر پر نہیں، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، عمران خان کی حکومت5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا، خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، کل 23 ویں دفعہ آئی ایم ایف میں گئے، وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جارہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آنا چاہیں تو آئیں نہ آنا چاہے تو نہ آئیں، چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہے، شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف مجبوری ہے، کوئی اور راستہ نہیں تھا، ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا، صوبائی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button