تازہ ترین

عدالت نے بی جان ہوٹل کی تعمیر روکنے کا حکم

چترال (نمائندہ آوازچترال)چترال کے مقامی عدالت نے   بی جان ہوٹل کی تعمیر کے سلسلے میں اہلیان گانکورینی کی جانب سے دائر کردہ دعویٰ میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہوٹل کی تعمیرات روکنے کا حکم صادر کیا۔اہلیان گانکورینی نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا۔کہ بی بی جان ہوٹل کی تعمیرات دوران اور ازان بعد کھڑکیان مدعیان/اہلیان گانکورینی کے گھروں کی طرف نکالنا یا کسی بھی طور اہلیان گانکورینی کے پرئیویسی کو متاثر کرنا غیر قانونی ہے۔جس کی وجہ سے اہل محلہ کے خواتین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ چکے ہیں اور موقع پر بھاری مشینری کام کررہی ہیں اور مدعیان کے گھروں کیلئے پردہ کے بندوبست نہیں کیا گیا عدالت نے دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مدعیان کے پردے کا بندوبست کے بغیر تعمیرات کو 14دن کے لئے روک دیا گیا۔اہلیان گانکورینی کی طرف سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چترال ساجداللہ بطور واکیل پیش ہوئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button