تازہ ترین

نومبر کافی دور ہے، آرمی چیف کو مزید توسیع دینے سے متعلق ابھی سوچا نہیں،..میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد ( آواز چترال ) وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو مزید توسیع دینے سے متعلق ابھی سوچا نہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی، پنجاب حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہوں۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ہماری حکومت کے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں۔آئندہ تین ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے،تمام تر شواہد کے باوجود یہ بچ نکل رہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی،اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے،ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے ہمیں نقصان ہوا۔کے پی کے انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔آرمی چیف کو مزید توسیع دینے سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر کافی دور ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انتہائی اہم پریس کانفرنس کی تھی۔،بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ترجمان پاک فوج سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائی پر مبنی باتیں ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غور نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی چیزوں کو ہوا دیا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button