تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی، پی پی پی خیبرپختون خوا کی ضلعی تنظیمیں تحلیل

 پشاور ( آواز چترال) بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر پیپلزپارٹی نے اپنے عہدے داران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین نے پشاورسٹی، چارسدہ،نوشہرہ اور بونیر کی ضلعی تنظیموں کو تحلیل کردیا۔ پارٹی صدر نے ضلعی تنظیموں، ٹکٹ ہولڈرز اور صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام کیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button