تازہ ترین

PTI نے شکست مان لی، میئر کی ایک نشست بھی نہ مل سکی، JUI 3 ، ایک پر ANP کامیاب

پشاور(  آواز چترال ) خیبرپختوا میں بلدیاتی میدان میں جے یو آئی(ف) سب سے آگے ہے‘ پی ٹی آئی میئر کی کوئی سیٹ نہیں جیت سکی ، 64تحصیلوں میں سے60کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں جس کے مطابق حکمراں تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) 21، تحریک انصاف15، اے این پی6، آزاد امیدوار10 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ‘ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی 2،پیپلزپارٹی نے 1سیٹ جیت لی ہےجبکہ ایک ایک سیٹ پر پاکستان اصلاحات پارٹی اورمزدورکسان پارٹی کا چیئرمین منتخب ہواہے ۔پشاور ،بنوں اور کوہاٹ میں سٹی میئر کا تاج جے یوئی آئی کے سر سج گیا،مردان میں میئر کا انتخاب اے این پی نے جیت لیا ۔مردان میں اے این پی نے سٹی مئیر اور ایک تحصیل پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ تین تحصیلوں پر جے یو آئی کے امید واروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے‘ حکمران جماعت پی ٹی آئی کا صفایاہوگیا۔ضلع کی پانچ تحصیلوں میں سٹی تحصیل سمیت دواے این پی جبکہ 3سیٹیں جے یو آئی کے حصے میںآئیں‘ پشاور میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف بدترین شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔پشاور کی میٹرو پولٹین سٹی کونسل کے مئیر اور6تحصیل کونسلوں کے چیئرمین شپ کیلئے مجموعی طور پر76امیدوار مدمقابل رہے‘ پی ٹی آئی صرف ایک تحصیل چیئرمین کی نشست جیت پائی ۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورکی میئرسیٹ پر جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی کو 62388ووٹوں سے واضح برتری حاصل ہوئی،تحریک انصاف کے امیدواررضوان بنگش 50659ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شیر حمان 49569ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہے، مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،کوہاٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے شیر زمان 34 ہزار 434 ووٹ لے کر میئر کا انتخاب جیت گئے۔ بنوں میئر کیلئے جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 27 ہزار 500 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان 22 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button