تازہ ترینکھیل

بوم بوم آفریدی نجی نیوز چینل کا حصہ بن گئے

لاہور (  آواز چترال) بوم بوم آفریدی نجی نیوز چینل کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نجی نیوز چینل سماء کو جوائن کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی ڈاٹریکٹر اسپورٹس کی حیثیت سے سماء کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اپنے نئے عہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں جہاں سے میں ملک کے مستقبل کے ہیروز کو آگے لا سکتا ہوں۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ صرف کرکٹ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہاں دیگر کھیلوں کے بھی ایتھلیٹس موجود ہیں جنہیں ضروری سپورٹ دی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ واضح رہے کہ بوم بوم شاہد آفریدی اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا بھی حصہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ پی ایس ایل ان کے کیریئر کا آخری پی ایس ایل سیزن ہوگا۔ اس قبل شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button