تازہ ترین

دروش ایکش فورم…… گیس پلانٹ منسوخی کے حوالے سےآل پارٹیز میٹنگ

چترال(آواز چترال  )دروش ایکشن فورم کے زیر اھتمام زیر صدارت رضیت باللہ صدر دروش ایکشن فورم ال پارٹیز میٹنگ کا اھتمام بمقام حیدر عباس مارکیٹ کیا گیا جس میں سنئیر نائب صدر جمیعت علمإ اسلام قاری جمال عبدالناصر ،جماعت اسلامی کے ضلع نائب صدر نائب ناظم روئیداد احمد ساجد ،ناظم حاجی عبداسلام، تجار یونین کے جنرل سیکٹری حزب اللہ، سنئر رھنما پاکستان تحریک انصاف فاروق علیشاہ ،ایڈیشنل جنرل سیکٹری پی ٹی ائی محمد عدنان ،جمیعت علماء اسلام کے رھنما قسوراللہ قریشی ،ھدیتہ الھادی کے مولانا خان شرین، ناظم شیشی کوہ شیر نزیر ،پی ٹی ای کے زاھد حسین ،ناظم سردار عالم، سماجی کارکن صوبیدار نزیر، صوبیدار نواز ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سکندر حیات، ناظم حیدر عباس ،قاری نظام فھیم اللہ ،سابق یوتھ کونسلر پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکٹری عمران الملک، رھنما مسلم لیگ محمد امین اللہ ،سماجی کارکن سعید احمد اورسراج العارفین نے شرکت کی۔ شرکإ نے حکومتی فیصلہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے اس بات پر  زور دیا کہ ایک طرف بیلین سونامی اے فاریسٹیشن پر اربوں روپے خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف جنگلات کی حفاظت کے متبادل پراجیکٹ گیس پلانٹ کو منسوخ کیا جارہا ہے۔ شرکإ نے دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ کے حالیہ عدالتی کیس بسلسلہ گیس پلانٹس بمقام دروش۔ ایون۔بروز اور چترال کے گیس پلانٹنس کی منسوخی کے عدالتی رٹ کی بھر پورحمایت کی اور تمام مطلوبہ وسائل بروۓ کار لانے کے لے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا اخر میں صدر محفل نے تمام عمائیدین کا تعاون کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ  شیر حیدر کا تعاون کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button