تازہ ترینکھیل

چترال نے مسلم چمن کلب بلوچستان کو ہرا کر یوفون فٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کاسپرفائنل بھی جیت لیا

پشاور( آوازچترال) ڈی ایف اے چترال کی ٹیم نے اتوار کے روزمسلم کلب چمن بلوچستان کو شکست دے کر یوفون 4 فٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کا سپرفائنل بھی جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ پشاور کے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں شائقین ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے اکہتر ٹیموں نے شرکت کی۔ فٹ بال کے ماہرین نے چترال کی ٹیم کو قومی و بین الاقوامی سطح پرمجموعی تجربے اور اس ٹورنامنٹ کے اولین ایڈیشن کے رنر اپ رہنے کی بدولت فیورٹ قرار دیا تھا۔ میچ کے پہلے ہاف میں چترال کی ٹیم مسلم کلب چمن کے خلاف برتری قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ چترال کے کھلاڑی محمدیوسف نے بال کو گول پوسٹ کے پار پہنچا دیا۔ میچ کے پہلے ہی ہاف میں چترال کے کپتان محمد رسول نے ایک مرتبہ پھر گول کردیا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سےمخالف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے گئے مگر بے نتیجہ رہے میچ کے72ویں منٹ میں چمن ٹیم کو پنیلٹی کیک ملی جو کہ اُنہوں نے ضائع کیا اور یوں چترال نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے یہ سپرفائنل جیت لیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button