تازہ ترینکاروبار

پی اے سی نے یوٹیلٹی اسٹورزختم کرنے کی تجویزدے دی

اسلام آباد( آوازچترال) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیرمعیاری اشیا فروخت نہ کرنے کی رپورٹ دے کر گھٹیا اشیا فروخت کی گئیں، یوٹیلٹی اسٹورز نے غیرمعیاری اشیا کو فروخت نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ جس پر چئیرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دنیا کا سب سے غیرمعیاری گھی فروخت ہو رہا ہے، یوٹیلٹی سٹورز اشیا کی خریدوفروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، کورونا فنڈز میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ارب میں 10 ارب جاری کیے گئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری اشیا کی فروخت کا کام سیکرٹری صنعت وپیداوار کی ناک تلے ہو رہا ہے، ایف آئی اے میں یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات تاحال یونہی پڑی ہے۔ کمیٹی رکن نورعالم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیائے خوردونوش پکانے سے بھی نہیں پکتی، اس ملک میں سول، ملٹری اور ججز کا کوئی احتساب نہیں ہے، عدالتوں میں دہائیوں سال پہلے کے کیسز بغیر کارروائی کے پڑے ہیں۔ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دے دی، جب کہ ایف آئی اے سے یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات کی رپورٹ 10 دنوں میں طلب کر لی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button