تازہ ترینکاروبار

پاکستان 22 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا، پیپلز پارٹی نے 9 اور ن لیگ نے 4 مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام لیے

لاہور (  آوازچترال  ) 74 سالوں کے دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج تک ہونے والے قرض معاہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے بتایا کہ پاکستان نے آج تک آئی ایم ایف سے کل 22 مرتبہ قرض پروگرام لیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ مرتبہ قرض پروگرام حاصل کرنے والی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے 9 اور ن لیگ نے 4 مرتبہ آئی ایم ایف پروگرا لیے، جبکہ پی پی نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 10 ارب ڈالرز کا قرض پروگرام لیا۔ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنے کے بعد قرض فراہمی کا باقاعدہ معاہدہ طے پا جائے گا۔   اس سے قبل رواں ماہ کی 22 تاریخ کو اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معامدہ طے پا گیا۔ مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا، آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتر ی کو تسلیم کیا ہے۔ کورونا کے باوجود معیشت کی بہتری کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے،آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفارمز جاری رکھنے کا کہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاہدے کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ اور عوام کے علم میں لائی جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button