تازہ ترینکاروبار

مذاکرات کامیاب، پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ختم

اسلام آ باد  (  آوازچترال رپورٹ ) پٹرولیم ڈویژن اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافے کے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے تحت ملک بھر میں  پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button