تازہ ترینکاروبار

حیرت کا اظہار …دیر انتظامیہ چترال کیلئے فیصلے کررہی ہے…. تجار یونین چترال..ٹرک ڈرائیور یونین چترال

چترال(بشیر حسین آزاد)تجار یونین چترال اور ٹرک ڈرائیور یونین چترال کے وفد کی بشیر احمدصدر تجار یونین چترال کی قیادت میں اے سی چترال ثقلین سلیم سے اُن کی دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں اورلوڈنگ کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور عوام پر اس کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کی گئی۔وفد نے اے سی چترال کو بتایا کہ کراچی سے لیکر دیر اپر تک بڑی گاڑیاں 100ٹن سامان لیکر چلتی ہیں جس کی وجہ سے روڈز کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں مگر چترال کے لئے35ٹن سامان لانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی یہ چترالی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔چھوٹی گاڑیوں میں سامان لانے کی وجہ سے ٹرانسپوٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا لہذا انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔وفد نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹنل کے اندر سخت چٹان کے اوپر بلیک ٹاپنگ کئے جانے کے باوجود 35ٹن وزن برداشت نہیں کرسکتا جبکہ چکیاتن پل گزشتہ کئی سالوں سے100ٹن کا وزن برداشت کررہاہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ٹنل کی تعمیر میں کی جانے والی ناقص کام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔ وفد نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ دیر انتظامیہ چترال کیلئے فیصلے کررہی ہے جبکہ یہ کام چترال انتظامیہ کاہے کہ وہ چترال کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال کیلئے فیصلے کرتی۔اُنہوں نے کہا کہ دیر انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ دیر کے روڈز کی فکر کرے اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ دیر کے حدود میں روکے اور دیر میں داخل ہونے پر پابندی لگائے نہ کہ چترال میں۔اے سی چترال نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی سی چترال سے ملاقات کرکے تجار یونین کے مسئلے کے بارے میں اُنہیں اگاہ کرینگے، وفد نے اے سی سے اس عوام کش فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تجار یونین چترال نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ مسئلے کے حوالے سے آل پارٹیز اجلاس بلاکر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے اس فیصلے کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button