تازہ ترینکاروبار

شاخ تراشی کے نام پر صبح سے شام تک بجلی بند کی جاتی ہے۔ جس سے تاجروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔…تجار یو نین چترال

چترال ( محکم الدین ) تجار یو نین چترال نے طویل عرصے سے چترال بازارمیں ہونےوالی ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے۔ کہ محکمہ پیسکو کی طرف سے مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چترال بازار کے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ۔خصوصا بجلی سے منسلک کارباری لوگوں کے چولہے ٹھنڈےپڑ گئےہیں ۔ جبکہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی خریداری پچاس فیصد کم ہو چکی ہے۔ اس سلسلےمیں تجار یونین چترال کا ایک غیر معمولی اجلاس صدر بشیر احمدکی زیرصدارت منعقدہوا ۔ جس میں کابینہ کے عہدہ داروں اور ایگزیکٹیو ارکان نےشرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئےشراکاء نے کہا ۔ کہ چترال واحد ضلع ہے۔ جہاں سو فیصد بجلی کے بلوں کی آدائیگی بروقت کی جاتی ہے ۔ جو کہ پورے ملک کیلئے قا بل تقلید ہے ۔ لیکن اس کے باجود مختلف بہانوں سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنا پیسکو کا معمول بن چکا ہے ۔ گذشتہ دو مہینوں سے شاخ تراشی کے نام پر صبح سے شام تک بجلی بند کی جاتی ہے۔ جس سے تاجروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔ اور لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئےہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کاروباری مقامات میں بجلی کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے ۔ جہاں شاخ تراشی کی جا رہی ہو ۔ صرف اس مقام کی بجلی بند کی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال کو ڈویژن بنا کر یہاں آفس کھولا جائے ۔تاکہ مقامی طور پر بجلی سے متعلق مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوں نے چترال بائی پاس روڈ کو بجلی فراہم کرنےکا بھی مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button