تازہ ترین

فیصلہ ساز حکومت کیساتھ ہیں،5سال پوری کرے گی، اعتزاز احسن

اسلام آباد ( آوازچترال) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔ 18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنیآئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی ۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے ،بات صرف اعتماد کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button