تازہ ترین

حکومت کاروباری لوگوں کیلئے ایک غیر معمولی سکیم شروع کیا جارہا ہے۔ جس کا انیشیٹیو چترال سے لیا جائے گا ۔…سرتاج احمد خان

چترال ( نمایندہ آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف کےمعروف رہنما اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے کوآرڈنیٹر سرتاج احمد خان کہا ہے ۔ کہ چترال کا مستقبل کارباری حوالے سے تابناک ہے ۔ یہاں کاروبار کے کئی مواقع موجود ہیں۔تاہم چترال کے کاروباری لوگوں خصوصا نوجوانوں کو اس سلسلے میں اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورہ چترال پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ بھی چترال کے لوگوں کیلئے خوشی کی بات ہے ۔ کہ وزیر اعلی کے اعلان کردہ کئی ایک منصوبوں کے ڈائریکٹیوز ایشو ہو چکے ہیں ۔ ہمیں امید ہے۔ کہ ان منصو بوں پر عملدرآمد بہت جلد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کاروباری لوگوں کیلئے ایک غیر معمولی سکیم شروع کیا جارہا ہے۔ جس کا انیشیٹیو چترال سے لیا جائے گا ۔ اس پروگرام کے تحت ٹورزم اینڈ ہاسپٹلٹی، ہیلتھ، مینو فیکچرنگ ، مائن اینڈمنرلز ، ووڈ ورکنگ اینڈ فرنیچر ، سکن بیوٹی ، فوڈ بیویریجز ، سپورٹس سامان ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، میڈیا پروڈکشن ، فارما سوٹیکل ، سیرامکس انڈسٹری ، سرجیکل ایکویپمنٹس، کیبل آپریٹر، وئیر ھاوس ، کنسٹرکشن ، ماربل اینڈ گرینائیٹ ، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ، زرعی کاروبار ، لیدر ورک ، کٹلیری ، ھنڈی کرافٹس ، کمپیوٹر ، انٹرئیر ڈیکوریٹر ، پرنٹنگ بائینڈنگ ، ٹیکسٹائل ، پیکنگ ، کارپٹ ، جیمز اینڈ جیولری ، ٹرانسپورٹ ، شادی ہال اوربلاک میکنگ وغیرہ شعبوں کی ترقی کیلئے دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے آن لائن درخواست دے کرمطلوبہ دستاویزات ومعلومات فراہم کرکےحاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ درخواست دینےکی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے ۔ چترال کے نوجوانوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیئے ۔ سرتاج احمد خان نےکہا ۔ کہ چترال کے نوجوانوں کو وقت ضائع کئےبغیر آگے آنا چاہیئے ۔ تاکہ حکومت کے اس سہولت سے استفادہ حا صل کرنے سے محروم نہ رہیں ۔ ہم نے اس سے قبل دو سکیمیں کھو دیے ہیں ۔ وقت کے ساتھ چلنے والے لوگوں نے ان سے استفادہ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں چترال کا بیٹاہو ں ۔ او میری کوشش ہے ۔ کہ چترال ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button