تازہ ترین

کھوت تورکھو…سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی  جو پورے پاکستان لیول کی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی

کھوت ( آوازچترال ) سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی  جو پورے پاکستان لیول کی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ اس سوسائٹی کے مقاصد کچھ اس طرح سے ہیں۔ 1۔ شہدا کی فیملیز اور اسپشل پرسنز یعنی مختلف جنگوں میں زخمی ہونے والے پیشنرز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا۔۔ 2۔ کمزور, اکابیر اور بیمار پینشنرز کا خیال رکھنا۔ 3۔ مالی حالت میں کمزور پینشنرز کے قابل بچوں اور بچیوں کے ساتھ تعلیم میں مدد کرنا۔۔ 4۔ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی افات میں عوام کی خدمت کرنا اور دیگر فلاحی کاموں میں بھی عام پبلیک تک اپنی خدمات پہنچانا وغیرہ خدمت اگر مخلوق کی نسبت سے خدمت ہے تو خدا کی نسبت سے عبادت ہے اسی طرح اجتماعی اور قومی خدمت سے لوگ راضی ہوتے ہیں تو خدا بھی راضی ہوتا ہے۔ لہٰذااس سوسائٹی میں پورے پاکستان سے CAFESS کے سات کور۔ یعنی فرنٹیئر کور KPK۔ فرنٹیئر کور بلوچستان۔۔ پاکستان رینجر سندھ۔۔ پاکستان رینجر پنجاب۔۔ پاکستان کوسٹ گارڈ۔۔ فرنٹیئر کنسٹبلری اور گلگت بلتستان سکاوٹس شامل ہیں۔اللہ کے فضل سے CAFESS پورے پاکستان سطح کی ایک بہت بڑی فلاحی اور رفاہی تنظم بن چکی ہے۔۔۔ڈسٹرکٹ اپرچترال اس تنظیم کا بانی ڈسٹرکٹ ہے۔اس سلسلے میں ہماری بہت ساری بڑی بڑی میٹنگز اپرچترال کی مختلف مقامات پر منعقد ہوچکے ہیں اور اسی تسلسل میں 13نومبر کو 2021 کو پورے تحصیل لیول کی ایک عظیم الشان میٹینگ (ریٹائرڈ حوالدار جناب دیدار علی صاحب) کے دولت خانہ گاوں کھوت میں (ریٹائرڈ کپٹن سید صلاح الدین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل تورکہو کے تمام UCs اور VCs سطح تک کے عہدہداران کے علاوہ تورکہو کے ہر علاقہ سے CAFESS کے اہم شخصیات و ڈسٹرکٹ لویرچترال کی قیادت اور ڈسٹرکٹ اپر چترال کی پوری قیادت اس میٹینگ میں شریک تھیں۔۔ میٹینگ کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک ہوا۔ ابتدائیہ کلمات اور دور سے ائے ہوئے مہمانوں کو خوش امدید کہنے کا فریضہ وائس چیرمین UC کھوت ریٹائرڈ صوبیدار جناب رحمت وزیر صاحب نے ادا کیا۔ محمد اسلام نے بحیثت ڈسٹرکٹ چیرمین اپرچترال CAFEES کے اغراض و مقاصد اور اج تک کئے گئے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں اور ساتھ ہی سنٹرل کمیٹی و صوبائی کمٹیی اور ڈسٹرکٹ قیادت کی کوششوں اور کامیابیوں بارے میں بھی شرکا ء کوآگاہ کیا اور CAFESS کو بہتر طریقے سے چلانے اور مستحق پینشنرز اور عام پبلک تک اپنی خدمات پہچانے کیلیے تجاویز بھی دیا۔ ایسی طرح شرکا میں سے بعض صاحبان بھی اپنے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ ان میں وائس چرمین تورکہو صادق اللہ صاحب, محمد عالم صاحب, محمد اشرف صاحب, شرافتی صاحب, صوبیدار (ر) سلطان غازی صاحب, لویر چترال سے ائے ہوئے امیراللہ المعروف بابا صاحب, مختار احمد صاحب, اپر چترال کے وائس چیرمین شاہ نظار لال صاحب۔ چیرمین لویر چترال عبد الصمد صاحب۔خاص کر تحصیل چرمین تورکہو ریٹائرڈ صوبیدار جناب اسرار الدین بڑی تفصیل سے تورکہو میں کیے گئیے کاموں اور کوششوں کا ذکر کیا جو بہت مختصر عرصے میں پورے تحصیل میں VC سطح تک تنظیم بناکر ایک ناقابل فراموش کارنامہ اسر انجام دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ ان کے علاوہ دیگر پینشنرز نے بھی CAFESS کو مزید کامیاب کرنے کیلیے اپنے تجاویز اور مفید مشوروں سے نوازے۔ اخر میں صدر محفل(جناب سید صلاح الدین صاحب)نے اپنی صدرتی خطاب میں اتحاد و اتفاق اور نیک نیتی سے CAFESS کیلیے خدمت کرنے کی ہدایات کی۔ اس کے بعد شہدا کے بچوں کو ایسوسی ایشن کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے جو مذکورہ میٹینگ میں مدعو تھے۔ ان میں Nk عبد الرحمن شہد کا فرزند NK عبدالواحد شہد کا فرزند اور سپاہی علی مدد شہد کی دختر شامل تھی۔ ایسی طرح تقریبا چار گھنٹے کی طویل میٹینگ بہت خوشگوار ماحول میں اپنی اختتام کو پہنچی- اخر میں گروپ فوٹو سیشن ہوا اس کے بعد ظہرانے کا انتظام کیاگیا تھا جس میں علاقے کے تمام روایتی طعام مہمانوں کو پیش کئے گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button