تازہ ترین

اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں آنے کا فیصلہ…پامیر وزڈم پارٹی کے چیرمین شہزادہ ابراہیم نے 2023ء کے عام انتخابات میں این اے ون چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چترال( نمائندہ  آوازچترال )پامیر وزڈم پارٹی کے چیرمین شہزادہ ابراہیم نے 2023ء کے عام انتخابات میں این اے ون چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال کی تاریخ میں یہ ایک اہم سیاسی فیصلہ ہے کیونکہ گذشتہ 74سالوں سے مختلف درآمد شدہ و مسلط شدہ سیاسی پارٹیوں کی قیادت ورہنمائی نے چترال کے ایماندار, وفادار,نڈر ,ملنسار,باہمت,غیورعوام کو شرافت کی لوری سُنا کر ساتھ ہی ترقی کا جھانسا دے کر پوری نسل کی زندگی ہمیشہ کیلئے اجیرن بنا کررکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی ,نااُمیدی ,ناانصافی ,حوصلہ شکنی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں ملاجس کے باعث کافی نوجوان نااُمیدی کا شکار ہو کر خودکشی کر رہے ہیں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں, نہ خواتین کو بااختیار بنانے کی منصوبہ بندی عمل درآمد ہورہا ہے اور قتل وغارت انتہائی عروج کو پہنچ چکا ہے دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے , صحت کی سہولیات کی کمی , معیاری تعلیم کا فقدان, نہ بجلی نہ سڑک نہ جلانے کیلیے ایندھن نہ بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کا کام ,نہ قدرتی وسائل کا استعمال, نہ چترال کے تعلیمی اداروں میں تحقیق کے طریقہ کار پر عمل ,نہ طویل مدتی معاشی پالیسی , نہ زرعی پالیسی ,نہ درآمد اور برآمد پر عمل,نہ مقامی جانوروں کی افزائش نسلی پرعمل, نہ پھلدار میوں کو منڈیوں تک رسائی کا کوئی ذمہ دار , نہ ماحولیاتی تبدیلی کیلیے حکمت عملی , نہ دیگر معدنیات کی رائلٹی کا حساب کتاب, نہ جنگلات کی کاٹی کی روک تھام , نہ گندم کی سبسڈی کا نوٹس ,نہ گھریلو گیس کیلئے طویل مدتی پالیسی , نہ معیاری تعلیم , نہ چترالی ثقافت کی تحافظ, نہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی روابط، نہ اہم ممکنہ گلیشیر کے خطرات سے بچنے کاطویل مدتی حکمت عملی, نہ سالانہ سیلاب متاثرین کے مستقل بحالی کا منصوبہ بندی, دوسری طرف عوامی نمائندے کی ناتواں و کمزور پالیسی کے باعث عوام سیاسی لحاظ سے یتیم ہو چکے ہیں جس کا ازالہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ شہزادہ ابراہیم نے کہا کہ بیوروکریسی بے لگام اور اپنی من مانی کرنے پر لگے ہوئے ہیں جس سے عوام دیوانگی اور مایوسی کے علم میں دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں , حکومتی اداروں میں بدعنوانی اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے عوام کرونا وائرس سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے. بین الااقوامی ,قومی ,صوبائی ,علاقائی اور مقامی سیاسی حالت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے چترال کے غیور عوام کو ان سیاسی ٹھیکداروں اور سیاسی درندوں کے ہاتھوں ہر گز یارغمال نہیں ہونے دینگے ۔ لہذا ان وجوہات کو مدِنظررکھ کر انہوں نے خود ہی اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button