تازہ ترین

  ریشن پاور ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح معاون حصوصی برائے بجلی و توانائی تاج محمد خان ترند نےکر دیا

چترال (نمائندہ آوازچترال)   ریشن پاور ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح معاون حصوصی برائے بجلی و توانائی تاج محمد خان ترند نےکر دیا گیا جس سے اپر چترال کے 80فیصد بجلی صارفین مستفید ہونگے۔ پاور ہاوس کاافتتاح آج معاون حصوصی برائے بجلی و توانائی تاج محمد خان ترند نے  کیا۔ اس پاور ہاؤس سے 4.2MW بجلی فراہم ہوگی منصوبے میں کل ایک ارب 17 کروڑ روپے لاگت آئی۔ اپر چترال سے خصوصی لگاؤ اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے دو بار نو زائدہ ڈسٹرکٹ کا دورہ کرنے اور یہاں متعدد منصوبوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کئی اور نئے منصوبے شروع کروانے پر ہم موصوف کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ہم اہلیاں اپر چترال معاوں حصوصی جناب تاج محمد خان ترند صاحب کے خلوص اور محبت کے مقروض ہیں۔موصوف اپنے وکروں سے کئے گئے وعدے کے مطابق نہ صرف اپر چترال کے متعدد منصوبے بروقت تکمیل کروائے بلکہ قلیل مدت میں دشوار گزار سڑکوں سے ہوتےہوئے دو بار اس دور افتادہ اور پسماندہ ضلع کا دورہ کیا۔ یہ اس کا نہ صرف بڑا پن ہے بلکہ ایک فرض شناس اور مخلص لیڈر ہونے کا ثبوت بھی ہے۔ جناب نے پارٹی ورکروں اور اپر چترال کے باسیوں کو جو عزت بخشی اس کے لئے ہم اہلیاں اپر چترال ہمیشہ اس کے احسان مند رہیں گے۔ ۔ موصوف اس موقع پر اپنے خطاب میں اپر چترال میں متعدد نئے منصوبے شروغ کرنے سمیت بجلی سے متعلق موجودہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ساتھ ریشن پاور ہاؤس میں سالوں سے کام کرنے والے اسٹاف کو بھی سپریم کورٹ سے کیس واپس لے کر مستقل کرنے کا اعلان کیا۔ ہم ایک بار پھر آنجناب کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اخپل وزیر اعلا محمود خان صاحب سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ اپنے کابینہ میں موجو ایسے مخلص اور مخنتی ٹیم ممبران کو وزارت کا قلمدان سونپ کر مزید عوام کی خدمت کا موقع دیں۔ ہم اس پاور ہاوس کی بحالی کے لئے انتھک محنت کرنے پر معاوں خصوصی جناب وزیر ذادہ صاحب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ساتھ میں اس پراجیکٹ کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر اخپل وزیر اعلی جناب محمود خان صاحب کے بھی مشکور ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button