تازہ ترین

مالم جبہ اسکینڈل؛ پرویزخٹک کیخلاف انکوائری روک دی گئی

پشاور (آوازچترال )  نیب نےمالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ و موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کےخلاف انکوائری روک دی ہے، جبکہ احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر کےخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button