تازہ ترین

ایل آر ایچ سے 100 سکیورٹی گارڈز فارغ

 پشاور( آوازچترال) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ایک ہی دن میں ایک سو سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ کر لیا گیا ہے جس کی روشنی میں نئی سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اتنے بڑے پیمانے پر ایک ہی روز میں سکیورٹی گارڈ فارغ کرنے پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس بارے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان نے رابطے پر بتایا ہے کہ ہسپتال سے کسی مستقل سکیورٹی گارڈ کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا گیا ہے بلکہ انتظامیہ نے جن ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا ہے اس سکیورٹی کمپنی کے ساتھ ہسپتال کی سکیورٹی کیلئے کیا گیا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے سٹاف کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ معاہدہ کے وقت تحریر کیا گیا تھا کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارغ کرنا ہسپتال انتظامیہ کے اختیار میں ہوگا انہی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے ایک اور سکیورٹی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت جلد ہی نئے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button