تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام علاقہ لون میں کھلی کچہری

چترال(ذاکر محمد زخمی سے ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام علاقہ لون میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر انتظامی آفیسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کیں۔ کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول لون میں کیا گیا تھا جس میں علاقہ لون اور گہکیرکے معتبرات، مشیران،عوامی نمائندگان اور کثیر تعداد میں اہلیا ن علاقہ نے شرکت کیں۔ کھلی کچہری میں اہلیان علاقہ نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے اور بعض ٹھوس مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اہلیان علاقہ کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔ اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو اپنے درمیان موجود پاکر خوشی کا اظہار کئے کیونکہ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ضلع کا سربراہ دیگر محکمہ جات کے سربراہان سمیت اس علاقہ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کا علاقہ لون کا دورہ کرکے ان کے مسائل سننے اور حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

May be an image of 6 people, people standing and outdoors

May be an image of 7 people, people standing, people sitting and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button