تازہ ترین

ایس آر ایس پی کی طرف سے نگر کے مقام پر جیب ایبل پل….افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کیا

چترال(نمائندہ  آوازچترال)ایس آر ایس پی کی طرف سے پاٹریپ فاؤنڈیشن کے مالی معاؤنت سے نگر کے مقام پر جیب ایبل پل کی بحالی منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان نے جمع کے دن کیا۔اس موقع پر ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک، سابق چیف اکانومسٹ آف پاکستان ڈاکٹر پرویز طاہر، پروگرام منیجر انجینئر زاہدخان، ڈی کیو چترال سکاؤٹس میجر سعید، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، پاٹریپ پراجیکٹ کے منیجر محمد شاہ، ڈی پی ایم انجینئر خادم اللہ، ڈی پی ایم طارق احمد اور علاقے کے عمائدین موجود تھے۔ پل کے مرمت اور بحالی کے کام کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد نے چترال میں مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبے کرانے پر ایس آر ایس پی کی تعریف کی اور کہا کہ اس ادارے نے جملہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر پائیدار اور نمایاں منصوبے مکمل کئے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے جس کے لئے ادارہ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر SRSPکے ساتھ مکمل تعاؤن کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان نے کہا کہ چترال کے کونے کونے میں ایس آر ایس پی کی ترقیاتی اسکیموں سے یہ واضح کہ ادارہ عوامی مفاد کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی ادارے، افواج پاکستان اور غیر سرکاری ادارے سب ملکر عوام کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں، سب کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے عوام کے ساتھ ملکر کام کرنا ایس آر ایس پی کی بہت بڑی کاوش ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف ہر قسم تعاؤن کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک چترال کے مختلف مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرینگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے کہا کہ انکی ترجیح ایسے منصوبوں پر ہے جس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ نگر پل کے علاوہ اسی علاقے میں پٹے کے مقام پر پل بن رہا ہے اور ارسون روڈ کی تعمیر ہورہی ہے جس کا فائدہ ارسون ویلی، نگر اور نگر پٹے کے لوگوں کو ہوگا، ارسون کا دشوار گزار طویل راستہ کم ہو ۶ کلومیٹر رہ جائیگا۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر جرمن حکومت اور پاٹریپ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار منصوبوں سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ تقریب سے معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جما ل عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری کرنے پر ایس آر ایس پی اور ادارے کے سربراہ شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو شاندا ر الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل پاٹریپ پراجیکٹ کے منیجر انجینئر خادم اللہ نے نگر پل بحالی کے منصوبے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button