تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر کو کرانے کا اعلان

  پشاور ( آوازچترال )خیبر پختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہونگے ۔ پہلے مرحلے کے تحت ویلج کونسل ونیبرہوڈ کونسل کے انتخابات 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ دوسری مرحلے میں تحصیل چئیرمین انتخاب کے لئے ووٹنگ 25 مارچ کو ہوگی ۔ اس حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقادسے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاگیا، دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔ کامران بنگش نے کہاکہ کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طورپر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں 4,201 ولیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر الیکشن کروائے جائیں گے۔ ہر نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں سے آٹھ ممبران پر مشتمل کونسل بنایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 25 مارچ 2022 کو تحصیل کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے مالی اور لاجسٹک طور پر مکمل تیار ہے۔ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے انعقاد میں مکمل تعان کی یقین دہانی کراتا ہے۔ پچھلے ٹرم کے اختتام سے ہی صوبائی حکومت نے انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تیاری شروع کر رکھی تھی۔ صوبے کے غیور عوام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button