تازہ ترین

پاگل پن کی انتہا; عاشق محبوبہ کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

اوکاڑہ (  آوازچترال )  اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں ایک مبینہ عاشق نے اپنی ہی محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کردیا اور محبوبہ کا سر تن سے جدا کرکے ساتھ لے گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ کوٹ امین شاہ حجرہ کے ایک باغ سے 32 سالہ عورت کی ہاتھ پاؤں بندھی سر کٹی لاش بر آمد ہوئی۔ 32 سالہ خاتون کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ لاش برآمد ہونے کے بعد اس لاش کی شناخت کے حوالے سے اعلانات کروائے گئے ، لیکن کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق اس اندھے قتل کی واردات اس وقت ٹریس ہوگئی جب اس ”صافہ” کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ مقتولہ کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتولہ کا خانیوال بھی آنا جانا تھا جس کا اس کی والدہ کو بھی علم تھا، ورثاء کو جب سر کٹی لاش دکھائی گئی تو انہوں نے ”صافہ” کو شناخت کر لیا جو اس کے مبینہ عاشق شان کے پاس اکثر ہوتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شان نے ناجائز تعلقات کی بنا پر32 سالہ شمیم بی بی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر ملزم شان اوردو نامعلوم افراد کے خلاف قتل و دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button