تازہ ترین

نواز شریف سے بات چیت شروع، وزیراعظم کو آنکھیں کھلی رکھنے کا مشورہ دے دیا گیا

لاہور ( آوازچترال ) سینئر صحافی ڈاکٹر شاید مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف پر نظر رکھیں ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جب نوازشریف بیرون ملک جا رہے تھے تو عمران خان نے ان کو ٹی وی پر دیکھا اسی طرح آپ ان کو لاہور میں گھومتے ہوئے دیکھو اور آپ کی کابینہ رو رہی ہو کیونکہ نوازشریف کی بیماری پر کابینہ میں کئی لوگ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے تھے۔ اسی لیے عمران خان نوازشریف پر نظر رکھیں ایسا نہ ہو وہ انہیں ٹی وی پر لاہور میں گھومتا ہوا دیکھیں اور آپ کی کابینہ پھر رو رہی ہو۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ نوازشریف سے بات چیت چل رہی ہے۔ کہانی شہباز شریف نے شروع کی تھی اور اب نوازشریف سے بات چیت جاری ہے لہذا عمران خان ان پر نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے قریبی لوگ ہی یہ بات کر رہے ہیں اور وہی ان سے رابطے میں ہیں۔ ۔واضح رہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جب کہ وزیراعظم کی بھی پوری کوشش ہے کہ ہر صورت میں نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔ خاص طور پر نواز شریف کی حالیہ تقاریر کے بعد حکومت انہیں واپس لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے خود برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button