72

الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں فری میڈیکل آ ئی کیمپ کا اہتمام

اپر چترال (  جمشیداحمد سے)االخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر اہتمام او رزیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں فری میڈیکل آ ئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جوگذشتہ دن سے جاری ہے فری آئی کیمپ میں الخدمت فانڈیشن کی طرف سے ماہر اور مستند ڈاکٹرریٹائرڈ کپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور اس کے ٹیم آنکھوں کی مریضوں کا مفت معائینہ کررہے ہیں اپر چترال کے دور دراز علاقوں سے آنکھوں کے مریض علاج کے لیے کیمپ آرہے ہیں جہان اپریشن کے قابل مریضوں کی باقاعدہ اپریشن کی جاتی ہے اور بعض مریضوں کو چیک کرنے کے بعد میڈیسن دیکر فارغ کیا جاتا ہے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال حاجی عبدالکبیر، امیر جماعت

اسلامی مولانا جاوید حسین، نائب صدر الخدمت فاونڈیشن غلام مجتبیٰ لال اپنے ٹیم راکین کے ساتھ مریضون کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔دوسرے اراکین میں شکیل احمدجے ائی یوتھ، عبدالرفی جے ائی یوتھ نائب صدر،عبدالروف جے ائی یوتھ اور رضا کاروں میں احسان الملک،مصباح اللہ،تنویر احمد اور وسیم احمد الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے رضا کارانہ طور پر مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔موقع پر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے نائب صدر غلام مجتبیٰ نے بتایا کہ کیمپ میں دو دن کے اندر ایک سو پچاس مریضوں کی اپریشن ہوئی ہے اور چار سے زائدمریضوں کو معائنہ کر نے کے بعد دوایاں دیکر فارغ کیے گئے ہیں موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے منعقدہ کیمپ کے حوالے سے آگاہ کیا اور الخدمت فاونڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہر مشکل وقت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں قدرتی آفات سیلاب،زلزلہ کے دوران اسکے رضا کار جان ہتیلی میں رکھ کر عوام الناس کی خدمت کررہے ہیں جس سے انسانیت کی خدمت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام الخدمت فاونڈیشن کی فلاحی کاموں کوبے حد سراہتے ہیں اور ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments