تازہ ترینکھیل

کو شٹ پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر…کوشٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے بونی سے تین کے مقابلے میں چھ گولوں سے کامیابی حاصل

کوشٹ ( جمشید احمد)پولو ایسو سی ایشن کوشٹ کے زیر اہتمام کوشٹ میں جاری جشن کو شٹ2021 کا پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی مہماں خصوصی تھے۔ فاٗینل کوشٹ اے اور ہیڈ کوارٹر بونی کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر کوشٹ نے تین گول کیے اور بونی ٹیم کوئی گول نہ کر سکا۔ دوسری ہاف میں بھی کوشٹ نے اپنادباؤ جاری رکھا لیکن اس دوران بونی نے دوگول اسکور کیے لیکن کوشٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے مزید تین گول کرکے بونی سے تین کے مقابلے میں چھ

گولوں سے کامیابی حاصل کر کے جشن کوشٹ 2021 کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بہتریں ٹورنامنٹ کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اورکھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کی اور اپنے طرف سے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو چالیس ہزار ونر ٹیم کوپندرہ ہزار اور رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے سابق ہیڈ ماسٹر امان اللہ لال نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو کوخوش آمدید کہا اور شرکا کاشکریہ ادا کیا اور کوشٹ کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا علاقے میں گزشتہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے مختلف سڑکوں کی مرمت اور متاثر مختلف ایریگیشن چینلزکے لیے فنڈ کا مطالبہ کیا جس پرڈپٹی کمشنر محمد

علی نے موقع پر ہی ان کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علاقے اورعوام کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اپرچترال عبدالرحمت بھی موجود تھے۔ان کے ساتھ سابق مایہ ناز پولو پلیئر صوبیدار (ر) ہاشیم نے ونر، رنر اپ اور کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔کوشٹ کے کھیلاڑی عماد الدین مین اف دے ٹورنامنٹ، رضا خان مین اف دی میج قرار پائے اور ہیڈ کواٹر بونی کے کھیلاڑی تیمور خان کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیاگیا۔ پولو گراونڈ کوشٹ شائقین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا شائقین نے دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button