تازہ ترین

معروف مسلم سکالرڈاکٹر ذاکرنائیک پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

ملتان (  آوازچترال ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کے درمیان مسلمانانِ عالم کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے دورے کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اظہارِ تشکرکیا ۔ ملائیشیا میں مقیم ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button