تازہ ترین

پیش امام مسجد شغنیاندہ کوغذی، دریائے گولین کے کنارے وضو کرتے ہوئے پانی میں گرہلاک

   چترال ( آوازچترال)لوئر چترال کوغذی سے تعلق رکھنے والے پیش امام مسجد شغنیاندہ کوغذی، تاج البشرپچھلے ہفتے 28 اگست کو فاتحہ خوانی کے سلسلے میں گولین گیا ہؤا تھا جہاں ایک روز قیام کے بعد واپسی پر کرش پلانٹ کے مقام پر دریائے گولین کے کنارے وضو کرتے ہوئے پانی میں گر گیا، جائے وقوعہ پر انکے ضروری سامان اور بٹوہ ملا اور بعد ازاں یہاں سے چند سو میٹر کے فاصلے پر انکی جست خاکی ملی، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کوغزی پہنچ کر دریائے گولین سے جسد خاکی کو ریکور کر کے ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button