تازہ ترینکاروبار

حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غورکررہی ہے‘ حماد اظہر

لاہور( آوازچترال ) حکومت موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کیلئے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلارہی ہے، اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ حماداظہر نے کہا کہ حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے عوام کوریلیف ملاہے ، اس پیکج سے سرپلس استعداد کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button