تازہ ترین

سوئی سدرن گیس کمپنی نے 2 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

کراچی ( آوازچترال) سوئی سدرن گیس نے  2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا۔   سوئی سدرن گیس کمپنی نے   2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا ہے، ان ملازمین میں 1600 جونیئر رینک مزدور، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف جب کہ 400 افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ملازمین نے اپنی برطرفی کے خلاف ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے، مظاہرین ایم ڈی اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں، اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیاجائے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مجموعی طور پر 2 ہزار 7 سو سے زائد ملازمین کو ایکٹ کے تحت بحال کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button