تازہ ترین

خیبرپختون خوا میں اگلی حکومت ہماری ہو گی،نجم الدین خان

 پشاور ( آوازچترال )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرسابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے کہاہےکہ وفاق اورخیبرپختونخوامیں اگلی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی ۔ انہوں نے پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد کارکنوں کے والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ جماعت میں کوئی بھی اختلاف نہیںپارٹی کے دیرینہ اور پرانے کارکن اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں جو خوش آئند ہے لوگ جوق در جوق پارٹی میں لوگ شمولیت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی وعدے بھول گئی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ ا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہی بلین ٹری سونامی،چینی،رنگ روڈاور دیگر سکینڈل سامنے آئے ہیں جن پر تحقیقات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button