تازہ ترینکاروبار

تجار یونین چترال کے الیکشن کے لئے تین امیدواروں کی کاغذات نامزدگی درست قرار۔

چترال ( آوازچترال)صدر عبوری کابینہ تجار یونین چترال حبیب حسین مغل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال بازار میں تجار یونین کی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 12آگست 2021مقرر تھی۔مقررہ تاریخ کوتجار یونین کی صدارت کے لئے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جس کی جانچ پڑتال عبوری کابینہ کی طرف سے منگل 17آگست کو ہونے کے بعد تینوں صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے جوکہ انتخابات میں حصہ لینگے۔اُنہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ18آگست وقت سہ پہر 6بجے مقرر کیا گیا ہے اسکے بعد کاغذات نامزدگی واپس نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button