تازہ ترینصحت

کورونا کی چوتھی لہر….ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین۔۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی) اپر چترال میں کورونا کی چوتھی لہر سے مثبت کیسسز میں بے تحاشہ اضافہ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین۔۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پر صفدر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کشم ویلی کا ہنگامی دورہ کیا جہان سوراغ کشم میں کچھ گھرانوں میں کورونا کے مثبت کیسسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کورونا سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کورونا سے متاثرہ افراد کو 10 دن تک اپنےگھروں میں isolationمیں میں رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں AAC نے پبلک مقامات اور کاروباری مقامات کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کو کورونا SOPs پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button