تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے چوک میں واقع شہزادہ برہان الدین کے مارکیٹ میں واقع دکانوں اور فرسٹ فلور میں معروف ریسٹوران کو سیل کردیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز پی آئی اے چوک میں واقع شہزادہ برہان الدین کے مارکیٹ میں واقع دکانوں اور فرسٹ فلور میں معروف ریسٹوران کو سیل کردیا جبکہ رات گئے کھلا رہنے والے یہ دکانیں جب یکسر بند ہوئے تو عجیب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ اس مارکیٹ کی بندش کے بارے میں بتایاگیا کہ یہ دکانین سرکاری زمین پر بنے ہوئے تھے جسے لیز پر لے لیا گیا تھا جبکہ لیز کی میعاد پورا ہونے کے بعد اس کی تجدید نہ کرنے پر سرکار نے اسے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ جمعہ کے سہ پہر مقامی مجسٹریٹ نے دکانوں کو باقاعدہ سیل کردیا جوتاحکم ثانی بند رہیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button