تازہ ترینکاروبار

پاکستان پوسٹ مستوج برانچ کے اکاونٹ ہولڈر وں کا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ۔۔ ان کی رقم مطلقہ پوسٹ افس سے ادا کی جائے۔حاجی شیر عزیز

چترال ( نمائندہ  آوازچترال) مستوج خاص ضلع اپر چترال کے سماجی شخصیت الحاج شیرعزیز نے پاکستان پوسٹ کی مستوج برانچ میں 300سے زیادہ سیونگ اکاونٹ کے مالکانکی غلط اور تباہ کن پالیسی کی وجہ سے انہیں اب اپنے کئے کی سز ا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پوری ملک میں پاکستان پوسٹ نے بچت اسکیموں کو ختم کرکے انہیں نیشنل سیونگ سنٹروں میں منتقل کردی ہے لیکن اپر چترال کے یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے عوام پر یہ ظلم کے مترادف ہے کیونکہ انہیں قریب کو اپنی ڈپازٹ کی واپسی کے لئے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال کا بار بار سفر کر کے نیشنل سیونگ سنٹر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے غریب اکاونٹ ہولڈروں کے ساتھ یہ سنگین مذاق بند کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مستوج پوسٹ آفس میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے بچت اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں جن کے اکاونٹ ہولڈر ز پاکستان پوسٹ کو بزنس دیتے رہے لیکن حکومت  ترین نیشنل سیونگ سنٹر برانچ چترال آنے جانے میں کم ازکم دو دن اور دس ہزار روپے خر چ ہوں گے جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کار سرکارمیں کاہلی، سستی اور کم چوری کی روایت کے پیش نظر ہر اکاونٹ ہولڈر کو چار سے چھ مرتبہ چترال شہر کا سفر کرکے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی کا ایک حصہ ضائع کرنا پڑے گا۔ حاجی شیر عزیز نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لئے خود مداخلت کرتے ہوئے وزارت مواصلات کو احکامات جاری کرے کہ مستوج خاص برانچ میں اکاونٹ ہولڈروں کو ان کے ڈپازٹ نقد شکل میں ادا کرکے حسابات بے باق کیا جائے بصورت دیگر سینکڑوں غریب اور ضعیف العمر اکاونٹ ہولڈر اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو لے کر ڈاک خانے کے سامنے تادم مرگ دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button