تازہ ترین

ڈی سی ملاکنڈ اورڈی پی اولوئردیرعہدوں سےفارغ

 شاور( آوازچترال) وزیراعلی محمود خان کا تھانہ بائی پاس ملاکنڈ میں اقلیتی سیاحوں کو لوٹنے اور لوئر دیر میں خراب امن و امان کے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی ملاکنڈ اور ڈی پی او لوئر دیر کو اپنے عہدوں سے ہٹاکر محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور سی سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے واقعے کے تناظر میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس آفیسر کو بالعموم اور سیاحتی علاقوں کے انتظامیہ کو بالخصوص سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button